ملتان (صفدربخاری سے) جماعت اہل سنت کے رہنما علامہ قاری فیض الحسن فاروقی،مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی ولات یوم سعادت ہمارے لئے باعث فخر ہے آپ ﷺ کو پوری انسانیت کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا ہے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنا ر ہو سکتے ہیں رسول کریم ﷺ کی سنت کو ہمیں عملی طور پر اپنا نا ہوگا آج 1500واں انکی ولادت کا دن ہے ہم تجدید عہد کریں کہ انکے فرمودات کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کرائیں ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چاہئے انکا امتی ہونے پر ہمیں فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن غلامان مصطفی غلام محی الدین(شہید) کے زیر اہتمام 14واں سالانہ جشن عید میلاد مصطفےﷺ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ملک نسیم لابر،نذرمحی الدین بھٹہ،مہر شاکر، ملک عاصم ایوبی،ملک اسلم بھٹہ،محمد شبیر بھٹی،ملک ممتاز بھٹہ،حسن جاویدانجم، طاہرحسین بلوچ نمبردار،محمد سلیم چھیما، بلا ل سعیدی،شوکت سعیدی،سید ظفر زیدی، محمد رئیس احمد، ملک ولید بھٹہ،محمد یونس ڈوثزن،ظہیر عباس،ضیاء محی الدین بھٹہ،میثم رضا بھٹہ،موجود تھے قاری فیض الحسن فاروقی نے مزید کہا کہ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہیے اور ان کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے جو آج گھر سے بے گھر ہو کر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔