ملتان : بزم غلامانِ غوث الاعظم ؓ شاہ ٹاؤن کے زیراہتمام 29 واں سالانہ جلوس میلادالنبیﷺ نکالا گیا جسکی قیادت محبوب علی قادری،رانا محمد فیصل،علامہ اسداللہ حیدری،راؤ عارف رضوی،پیر مظہر صدیق چشتی،پیر ایاز نقشبندیِ،عبدالحمید بدری،،چوہدری شکیل انصاری،رانا محمد عابد،عامر علی خان،عدنان علی خان،شیخ محمد شہباز،ڈاکٹر خالد،پیرشیخ محمد سجاد،پیر عمر فاروق،حافظ شفیق بھٹی، مشائخ عظام،علماء کرام اور معززین نے کی،۔جلوس شاہ ٹاؤن فیز ون،گلی نمبر8 سے شروع ہوکر واپس اپنے پوائنٹ پر اختتام پذیر ہوا۔۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضوراکرم ﷺ کی آمد سے کائناب نورمحمدی سے منور ہوگئی۔زمانہ جاہلیت کا خاتمہ ہوا اورانسانو ں کو عظمت عطا ہوئی۔خواتین کو معاشرے کا اہم فردتصور کرکے انکے حقوق متعین کئے گئے۔ ولادت مصطفےٰ نے دنیا کو ایک عظیم انقلاب سے آشنا کیا۔ظلم وجبر کا خاتمہ ہوا وردنیا محبت و اخوت کے عظیم رشتوں سے منسلک ہوئی۔آج بھی امت مسلمہ اپنے پیارے نبی کو عقیدتوں کا خراج پیش کرنے کیلئے جشن ولادت دھوم دھام سے مناتی ہے۔ اپنے نبی کا جشن ولادت منانا ایک عظیم سعادت ہے۔