بزمِ المعصوم کے زیراہتمام پیر صوفی منظور حسین الطافی کی رہائش گاہ پر روح پرور محفل؛ علماء و مشائخ کا ایمان افروز خطاب
ملتان : نبی کریم کے 1500ویں ولادتِ رسول مقبول ﷺ کے بابرکت موقع پر بزمِ المعصوم کے زیراہتمام پیر صوفی منظور حسین الطافی کی رہائش گاہ مومن آباد میں ایک عظیم الشان عظمتِ رسالت، تحفظِ ختمِ نبوت میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس روح پرور اور ایمان افروز محفل کی صدارت ممتاز روحانی پیشوا پیرصوفی محمد خلیل الطافی نے فرمائی جبکہ مہمانان گرامی میں پیر طریقت صاحبز ادہ ذیشان کلیم معصومی الطافی صوبائی ترجمان جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب،علامہ توفیق حامدی،اور پیر صوفی نجیف اکبر الطافی شامل تھے،اس عظیم الشان کانفرنس میں ملک کے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے ولادتِ مصطفیٰ ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت کے موضوع پر پرمغز خطابات کیے۔جماعت اہل سنت پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت اور اللہ تعالیٰ کی سب سے عظیم رحمت ہے۔ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس امن، محبت، عدل اور ہدایت کا ایسا مینار ہے جو قیامت تک روشن رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘عقیدہ ختمِ نبوت اسلام کا بنیادی اور غیر متزلزل عقیدہ ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ امتِ مسلمہ کا اس پر مکمل اتفاق ہے اور اس عقیدہ پر کسی قسم کی سودے بازی یا مفاہمت ممکن نہیں۔”انہوں نے نوجوان نسل کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے جڑنے اور عقیدہ? ختمِ نبوت پر مضبوطی سے قائم رہنے کی تلقین کی۔علامہ توفیق حامدی نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، خاص طور پر موجودہ دور میں جہاں فتنوں کا غلبہ ہے۔پیر صوفی نجیف اکبر الطافی نے میلاد النبی ﷺ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی آمد سے دنیا ظلمت سے نور کی طرف آئی۔ ان کا فرمان، ان کا اخلاق، ان کی سیرت اور ان کی سنت رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لیے کامل نمونہ ہے۔محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، غزی،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں اور بالخصوص سیلاب زدگان اور نوجوانوں کی دینی تربیت اور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے دعائیں کی گئیں۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2488
Total Hits : 801915
Who's Online : 7






















