ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں جا کر تصویریں بنانے کی بجائے متاثرین کی مدد کریں ان کا مزاق نہیں بنایا جائے انھوں نے کہا کہ درجنوں لوگ متاثرہ علاقوں میں آکر تصاویر بنا کر چلے جاتے ہیں ایسا کرنا درست نہیں ہے انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ فوج ساتھ مل کر سیلاب متاثرین مدد کریں ان کے لئے کھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں فوٹو بنانے سے گریز کریں اور دل کھول کر اللہ کی رضا کے لیے بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگ امداد کے منتظر ہیں