ملتان: چیئرمین انرویل ڈسٹرکٹ 343 مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ اس سال یومِ دفاع، یومِ فضائیہ اور یومِ بحریہ کو قومی فخر کی ایک مثال ہر شکر گزاری کے گہرے احساس اور اپنی مسلح افواج کی طاقت اور صلاحیت پر گہرے اطمینان ایک اجتماعی احساس کے ساتھ منایا جا رہا ہے ان یادگاری دنوں کو جو ہمیشہ قومی کلینڈر میں اہم ہوتے ہیں نے حالیہ فوجی آپریشنز جیسے معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں پاک فوج کی مثالی کارکردگی کی روشنی میں ایک نیا اور کہی گہرا مطلب اختیار کر لیا ہے یہ یادگاری تقریبات ان لوگوں کی مقدس یادوں کو بھی عزت دیتی ہیں جنہوں نے ماضی کی لڑائیوں میں اپنی جان گنوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جینکو ماڈل سکول پیراں غائب میں یومِ دفاع کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی آئی ایس اور مسز ارم اقبال اور کانفرنس چیئرمین رخسانہ نعیم اور سکول کی پرنسپل مسز نسرین اختر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو جوش و خروش سے مناتی ہیں یومِ دفاع یاد دلاتا ہے اس لمحے کی جب جوانوں نے اپنے سینوں پر بم باندھ کر بھارتی ٹینک تباہ کیے یہ ان مشکل فصیلوں کو سلام کرنے کا دن ہے ہمیں اپنی بہادر فوج پر فخر ہے یہ اس قوم کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جب عوام مورچوں میں نہیں گھروں کی چھتوں پر بھارتی جہازوں کو دیکھ کر کلمہ اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے رہے تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور ملی نغمے پیش کیے اس موقع پر بچوں کو انعامات بھی دیے گئے اور انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی جانب سے سکول کے لیے پنکھے بھی دیے گئے نظامت کے فرائض مسز کرن رضوان نے ادا کیے۔