ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے کہا ہے کہ فرض شناس و محنتی افسران و ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور محکمانہ امور نمٹانے میں ان کی کاوشوں اور جہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر ٹیکسیشن آفیسر عبدالمجید قریشی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملازمت میں ریٹائرمنٹ بھی ایک حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہ ہے عبدالمجید قریشی نے دوران ملازمت بہتر کارکردگی نہ صرف محکمہ کو فائدہ پہنچایا بلکہ ساتھ نیک نامی بھی کمائی ہے آج کی یہ تقریب اس حقیقت کی واضح دلیل ہے اس موقع پر میں توقع کروں گا کہ محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین بھی دلجمعی اور محنت کے ساتھ محکمانہ امور کی انجام دہی کو فرض سمجھتے ہوئے سرکاری ٹیکس ریکوری کو ہر ممکن یقینی بنانے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز خالد حسین قصوری، ٹیکسیشن آفیسر مسعود احمد قریشی، صدر ایپکا ایکسائز یونٹ چوہدری محمد نیاز ڈھلوں، جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ، کانسٹیبلز چوہدری محمد افضل، سلیم عارف و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں بڑی تعداد میں ایکسائز ملازمین نے شرکت کی،