بستی دھورکوٹ سورج میانی سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، تاجروں کا پھولوں سے پرتپاک استقبال
ملتان: سابق کونسلر یوسی 82 شیخ محمد انیس کی قیادت میں بستی دھورکوٹ سورج میانی سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ نعرے بلند کیے اور درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ جلوس جب جعفریہ بازار، عثمانیہ بازار، حسینیہ بازار اور علمدار چوک سے گزرا تو تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے عاشقانِ رسول ﷺ کا والہانہ استقبال کیا۔ مختلف مقامات پر جلوس کے شرکاء کی دستار بندی بھی کی گئی، جس سے ماحول پرنور اور روح پرور مناظر پیش کرتا رہا۔ اس موقع پر جلوس کی قیادت کرنے والے شیخ محمد انیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی ﷺ کے جلوس اتحاد و اخوت اور عشقِ رسول ﷺ کی عملی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اگر ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیاوی مسائل سے نجات اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ جلوس میں ملک شفیع کھوکھر کونسلر، ڈاکٹر عامر صدیقی کونسلر، محمد یوسف، حافظ محمد راضون، مرید حسین، شیخ محمد نوید، شیخ کاشف، رانا اجمل، محمد راشد، رانا صابر، میاں شہزاد مرل، محمد یونس صدیقی، محمد زاہد سیٹھ، ملک کاشف صدیقی سمیت شہر کے معززین اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ جلوس کا اختتام دربار سخی سلطان علی اکبر پر خصوصی دعا کے ساتھ ہوا، جہاں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی اور دنیا میں امن کے قیام کی دعائیں مانگی گئیں۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2503
Total Hits : 801929
Who's Online : 6






















