دربار حضرت غوث پاک نورانی قلعہ قاسم باغ سے جلوسِ عید میلادالنبی ﷺ، صبحانے میں سیاسی و مذہبی شخصیات کی بھرپور شرکت
ملتان(صفدر بخاری سے) انجمن انوار غوثیہ کے زیر اہتمام دربار حضرت غوث پاک نورانی قلعہ قاسم باغ سے برآمد ہونے والے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس سے قبل ایک عظیم الشان صبحانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پرنور موقع پر ملک بھر کی ممتاز سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ صبحانے میں چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، مخدوم سید ابو الحسن حجال الدین گیلانی، رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی قاسم گیلانی، مخدوم سید غوث عالمین گیلانی، سجادہ نشین خواجہ عامر فرید کوریجہ، مخدوم سید غوث انور، مخدوم احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم عمران گیلانی، مخدوم سہیل حسن گیلانی، مخدوم یزدانی گیلانی، مخدوم زوہیب گیلانی، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم سجاد حسین قریشی، علامہ فاروق خان سعیدی، پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری، بہشپ لیور ڈاک پال، مخدوم غوث عالم گیلانی، اقلیتی رہنما سردار مہندر پال سنگھ، راج کپور پنڈت، مخدوم طفیل محی الدین گیلانی اور مفتی عبدالقوی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے اس موقع پر حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ تمام مکاتب فکر اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت نے اس تقریب کو بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک عملی مثال بنا دیا۔ انجمن انوار غوثیہ کے زیر انتظام منعقدہ یہ اجتماع، ملتان کی مذہبی روایات اور گہری روحانی وابستگی کا مظہر قرار دیا گیا۔ صبحانے کے بعد جلوس عید میلادالنبی ﷺ قلعہ قاسم باغ سے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے نعرے بلند کیے اور شہر بھر کی فضا “مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ” کے نعروں سے گونج اٹھی۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2498
Total Hits : 801924
Who's Online : 6






















