جامع مسجد اقبالیہ میں انجمن سرکار مدینہ کی محفل میلاد، علماء کا ختم نبوت و حرمتِ صحابہ و اہلبیت پر زور
ملتان: جامع مسجد اقبالیہ میں انجمن سرکار مدینہ کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد سے قاری عبدالقدیر عطاری،اقبال یوسف نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریم کی اطاعت کی اور اہلبیت وصحابہ کی عظمت کو سمجھا وہ والایت کے عہدے پر فائزہوئے ختم نبوت اور حرمت صحابہ و اہلبیت پر جان و مال قر بان ہے۔ہمیں نئی نسل میں ختم نبوت عظمت صحابہ کرام و اہلبیت کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔اولیاء کرام کے دال اللہ تعالیٰ کے
نور سے،نور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے آستانوں پر آج بھی لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکراللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت حاصل کر سکتے ہیں اور نیک عمال کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔محفل میلاد میں اجلاس صدر ملک اختر حسین، حاجی جاوید اختر انصاری، زاہد بلال قریشی، عامر اقبال، فیصل اقبال،محمد عارف،حاجی یامین، طارق نقشبندی،چوہدری علیم،قاری ہاشم،ملک اشرف،ملک عادل، ملک جہانزیب،ملک جعفر کمبوہ،عبدالخاق نقشبندی، شیخ امان اللہ، قاری غلام نازک چشتی، شیخ شفیق، عبدالغفار عطاری، قاری اظہر عطاری، قاری اختر مہروی، طاہر عباسی، محمد ندیم، ملک جعفر کمبوہ، رانا سفیان ودیگر نے شرکت کی۔






































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 511
This Month : 10656
This Year : 58492
Total Visit : 163480
Hits Today : 2447
Total Hits : 801873
Who's Online : 9






















