ملتان میں 1500 واں جشن ولادت نبی ﷺ ، ایم پی اے محمد ندیم قریشی نے کیک کاٹا
ملتان: مجلس شہریان ملتان کے سربراہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت غلام مصطفیٰ قریشی کی رہاٸشگاہ پر 1500 واں جشن ولادت نبیﷺ کی خوشی میں ایم پی اے محمد ندیم قریشی کیک کاٹ کررہے ہیں حافظ سلمان مصطفی راشد علی عدنان قریشی سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شیخ محمد ندیم ودیگر ہمراہ ہیں اس موقع حسنین قریشی بلال قریشی انوار مصطفیٰ ودیگر شریک ہیں ایم پی اے محمد ندیم قریشی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ حضور نبی کریم صلی للہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جہانوں کے لٸے رحمت بن کر تشریف لاۓ اس ماہ مبارک میں ہم پندرہ سو سالہ جشن ولادت باسعادت رسول کریم ﷺ منارہے ہیں آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوۓ اور ہر طرف نور کا اجالا ہوگیا نور اسلام کی صبح روشن ہوٸی سربراہ مجلس شہریان ملتان غلام مصطفیٰ قریشی نے کہا آپ ﷺ وجہ تخلیق کاٸنات اور اللہ کے محبوب ہیں آپ ﷺ کی تعلیمات ہمارے لۓ مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے آپ ﷺ پر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین نامکمل ہے سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب شیخ محمد ندیم نے کہا آقا کریم کا میلاد اور خوشی کرنا باعث سعادت ہے حضور ﷺکا جشن ہم تا قیامت مناتے رہیں گے اور آپ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہم دین و دینا بھلاٸی پا سکتے ہیں عدنان قریشی نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ وختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے مسلمانوں کا بچہ بچہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے تقریب میں حافظ سلمان راشد علی بلال مصطفیٰ قریشی حسنین علی انوار قریشی محسن اقبال ساجد علی وسیم قادری ودیگر شریک تھے






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2461
Total Hits : 801888
Who's Online : 7






















