ڈاکٹر روبینہ اختر کا سیلابی علاقہ محمد پور گہوٹہ میں فری میڈیکل کیمپ ، سیلاب کے بعد مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ، احتیاط اور علاج کی فوری ضرورت: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : این اے 148 کی امیدوار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس دفعہ تباہ کن سیلاب آیا ہے جس کی تباہ کاریاں اب تک جاری ہیں لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جن کے مال مویشی اور سامان کے نقصانات کا تخمینہ لگانا بھی مشکل ہے،لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ ملک میں صحت کا مضبوط انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی صحت کے گھمبیر مسائل ہیں اب سیلاب کی وجہ سے اور بھی مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے جس میں اسہال، جلد،انکھوں، ہیپاٹائٹس، گلے اور سانس کی بیماریاں شامل ہیں،ان سب چیزوں پر قابو پانے کے لیے نہ صرف حکومت کو بلکہ میڈیکل سٹاف اور پروفیشن سے متعلق لوگوں کو بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ ان بیماریوں کا بر وقت تدارک کیا جا سکے اور حکومت کو بھی اس سلسلے میں متعلقہ علاقوں کے ڈاکٹروں اور متعلقہ افراد کی میٹنگ بلا کر دوائیاں اورمیڈیکل سٹاف فراہم کرنا چاہیے،تاکہ سلاب متاثرین کو بہتر طریقے سے علاج کی سہولیات مل سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج بھی بہت زیادہ کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم سب مل ملک کو اس مشکل حالات سے نکال سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 بستی محمد پور گہوٹہ میں سیلابی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ میں خواتین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں چیکپ کیا اور ان میں مفت ادوایات تقسیم کیں۔






































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 511
This Month : 10656
This Year : 58492
Total Visit : 163480
Hits Today : 2443
Total Hits : 801869
Who's Online : 7






















