ملتان : سیلاب متاثرین کیلئے سہولیات کے ناقص انتظامات پر سرائیکستان نوجوان تحریک کا ملتان انتظامیہ اور سیاستدانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی طرف سے سہولیات کا جائزہ لیا۔ملتان انتظامیہ کی طرف سے رہائش،کھانا،واش روم اور علاج کی سہولیات نہ ہونے پر نوجوان سرائیکی راہنما نے سیلاب متاثرین کے ہمراہ ملتان انتظامیہ اور مقامی سیاستدانوں کے خلاف شیر شاہ بند پر بھر پور احتجاج کیا۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڑوں گھرسیلاب میں ڈوب گے ہیں اور غریب لوگ جان بچا کر بند تک پہنچے ہیں مگر آگے حکومت نے لاوارث چھوڑ دیا ہے مہر مظہر کات نے کہا کہ غریبوں کے مال مویشی بھوک سے بیمار ہو چکے ہیں اور لوگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید زہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں سرائیکی راہنما نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر بروقت شگاف نہ کرنے سے شورکوٹ ،گڑھ مہاراجہ،کبیروالا،احمد پور سیال ،رنگ پور اور بند بوسن ملتان کے علاقے ڈبو دیے گے جو ملتان انتظامیہ اور سیاستدانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے سرائیکی راہنما نے کہا کہ حکومت ملتان سمیت سرائیکی وسیب میں سیلاب زدہ لوگوں کو رہائش ،کھانا ،علاج اور دیگر سہولیات فوری دے بصورت دیگر سرائیکستان نوجوان تحریک پورے وسیب میں احتجاج کرکے سڑکیں بند کر دے گی