ملتان:  ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور لطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148میں سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے متاثرین کے مسائل سننے کا بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ چناب میں پانی کی مقدار تیزی سے بڑھ رہی ہے کئی آبادی زیر آب آچکی ہیں اور کئی خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر بند پر آبیٹھے ہیں جن کے پاس ابھی تک حکومتی امداد نہیں پہنچی جو بے یارومدد گار کھولے آسمان تلے موجود ہیں۔سیلاب زدگان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور حکومتی امداد نہ ہونے کے برابر ہے حکومت کو چاہیے کہ سیلاب زدگان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہومزید ریلیف کیمپ لگائے جانے چاہیے تاکہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوسکیں۔