وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین اور بیمار مویشیوں کے علاج کے لیے اقدامات: رانا عبدالغفار طالب
ملتان: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پی پی 221 و فیض اسماعیل سرور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان (FISDO) کے صدر رانا عبدالغفار طالب نے ملتان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند بوسن پر لائیو سٹاک ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر رانا عبدالوحید، محمد عدنان چاکر ،محمد رمضان بھی موجود تھے اس موقع پر رانا عبدالغفار طالب نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے متاثرین سیلاب زدگان کے بیمار مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے انسانی جانوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجے اور ان کی خوراک کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں اور ہماری دن رات کوشش ہے کہ متاثرین سیلاب زدگان اور ان کے مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس وقت ملک بھر میں سیلاب ہی سیلاب کی صورتحال ہے اور 26 لاکھ سے زائد سیلاب زدگان پریشانی کا شکار ہیں جہاں حکومتی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں وہاں مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں ۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2465
Total Hits : 801891
Who's Online : 7






















