ملتان میں ربیع الاول کے انتظامات نہ ہونے پر شدید احتجاج، متحدہ میلاد کونسل کا مؤقف
ملتان: پیارے نبی کے 1500 سالہ جشن پر ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے،پہلی مرتبہ کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے۔خواجہ پیر شفیق اللہ البدری بار بار رابطے کے باوجود ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ربیع الاول کے انتظامات پر کوئی اجلاس نہیں ہوا،اس رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ابھی تک سکیورٹی شیڈول جاری نہیں کیا گیا،میلادالنبی کے تہوار کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر،سی پی او اورملتان کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ لاکھوں عشاقان رسول کے جذبات مجروح کرنے پر ڈپٹی کمشنر اورسی پی او سے جواب طلبی کی جائے،فرض شناس افسران تعینات کئے جائیں۔رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی معزز نمائندگان الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ اس سال پوری امت مسلمہ اپنے پیارے نبی کریم کی ولادت کا 1500 سالہ جشن نہایت تزک و احتشام سے منا رہی ہے۔میلاد النبی کا تہوار پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے،اس تہوار سے مسلمانوں کی مذہبی عقیدت ہی نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد جڑی ہے۔اس مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی و سینیٹ نے بھی اس تہوار کو شاندار انداز سے منانے کیلئے متفقہ قراردادیں منظور کی ہیں،ہمارے ارد گرد تمام اضلاع میں میلاد النبی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے ہیں مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ مدینۃ الاولیاء ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے اس سال میلادیوں کو سخت مایوس کیا ہے اورمیلاد کے انتظامات کے حوالے سے سوفیصدناکام نظر آئی ہے۔اس حوالے سے درج ذیل اہم باتیں آپ کی وساطت سے صوبائی و وفاقی حکومتوں اوراعلیٰ حکام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ 1۔ہر سال ماہ ربیع الاول سے قبل جلوس ہائے میلاد کے آرگنائزرز کی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران،ڈپٹی کمشنر اورسی پی اوسے ملاقات ہوتی ہیں جس میں میلادی اپنے مسائل اورجلوس ہائے میلاد کا پورا شیڈول پیش کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے اس سال باربار رابطے اورتحریری طور پر وقت مانگنے کے باوجود ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ نے میلادیوں سے ملاقات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا،اوراس مقصد کیلئے نہ ہی کوئی باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جو کہ قابل مذمت ہے۔ 2۔متحدہ میلاد کونسل کی جانب سے 4 اگست کو تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست دائر کی،اس کے بعد 21 اگست کو اسی پریس کلب میں انتظامیہ کی بے اعتناعی کے حوالے سے پرہجوم پریس کانفرنس میں اپنے خدشات کا اظہار کیا مگر اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ امتیازی سلوک صرف میلاد کے جلوسوں کے ساتھ ہی روا رکھا جارہا ہے۔اہل سنت کے ساتھ یہ امتیازی سلوک وطن عزیز کی واضح اکثریت کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اہل سنت کا ہر فرد اپنے وطن سے محبت کرتا ہے،دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،امن و محبت کا داعی ہے مگر اس امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھ لیا گیا ہے۔ 3۔اس وقت ملک سیلابی صورتحال کا سامنا کررہا ہے اورہماری افواج سمیت دیگر تمام ادارے بھی سیلابی صورتحال سے نبٹنے کیلئے میدان عمل میں مصروف ہیں مگر اس کے باوجود کاروبار ِزندگی جاری و ساری ہے،تمام سرکاری معاملات بھی احسن انداز سے سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔نیز سیلاب زدگان کی مدد اوربحالی پر معمور پاک فوج کے بہادر جوانوں اوردیگر تمام محکمہ جات کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان ولادت مصطفےٰ کے صدقے وجود میں آیا وراس کی بقاء کی ضمانت بھی میلاد پاک منانے والوں سے وابستہ ہے۔ہم اس نازک گھڑی میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوردفاع وطن کے موقع پر اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔4۔ ہم باور کرانا چاہتے ہیں کہ متحدہ میلاد کونسل میں شامل تمام جلوس آرگنائزرزاوردیگر تمام میلادی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پرامن شہری ہیں،اورآئین پاکستان کی عملداری پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔آئین پاکستان نے میلادیوں کو بھی وہی حقوق دیئے ہیں جو دیگر مسالک کے لوگوں اوران کے جلوسوں کو حاصل ہیں۔ہم خوشی کے اس عظیم موقع پر احتجاج کے زریعے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے مگر ضلعی انتظامیہ کا یہی رویہ رہا تو بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اخر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت اوراعلیٰ حکام فوری طور پر اس مجرمانہ خاموشی پر ڈپٹی کمشنر اورسی پی او صاحبان سے جواب طلبی کرے اورشہر میں فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے،12 ربیع الاول کے دن جلوسوں کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2461
Total Hits : 801887
Who's Online : 7






















