عہد آرگنائزیشن کا سیلاب متاثرین کے درمیان دورہ، مشکلات سنیں اور امداد فراہم کی گئی
ملتان : سیلاب سے متاثرہ علاقے مراد آباد میں عہد آرگنائزیشن کے فیلڈ آفیسر ریحان ہاشمی نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران فیلڈ آفیسر نے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عہد آرگنائزیشن ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے آرگنائزیشن کے نمائندے کو اپنے مسائل بتائے جن میں بنیادی سہولیات کی کمی، گھروں کی تباہی، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور خوراک کی قلت شامل ہیں۔ فیلڈ آفیسر نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ عہد آرگنائزیشن کی ٹیم نہ صرف ہنگامی امداد فراہم کرے گی بلکہ بحالی کے عمل میں بھی ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ عہد آرگنائزیشن کی جانب سے دورے کے دوران
متاثرہ خاندانوں کو پکا کھانا بھی تقسیم کیا گیا جبکہ بچوں کے لیے خشک راشن اور خواتین کے لیے ضروری گھریلو سامان فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔ مقامی کمیونٹی نے عہد آرگنائزیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی موجودگی امید کی کرن ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔






































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 511
This Month : 10656
This Year : 58492
Total Visit : 163480
Hits Today : 2448
Total Hits : 801874
Who's Online : 9






















