معروف قانون دان سیدشمشادعلی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے اعزاز میں تقریب ، وکلاء اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
ملتان (صفدربخاری سے) بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان سیدشمشادعلی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیدشمشادعلی رضوی ، عمارہ طاہر بلوچ ایڈوکیٹ اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک نے کہا محروم اور پسماندہ طبقوں کی خدمت اور معاشرتی بےحسی کے شکار لوگوں کیلئے آواز بلند کرنا افضل ترین عبادت ہے وطن عزیز پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے شکار لاکھوں سیلاب متاثرین مدد کے منتظر ہیں سیلاب متاثرین کیلئے بلاشبہ پاک فوج، شہری دفاع ، ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنوں نے بلاشبہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ہم ریسکیو کرنے اور خدمات سر انجام دینے والوں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے ملتان انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کاوشیں قابل ستائش ہیں تاہم ان امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرنے والے محکمہ مال کے افسران روائتی طریقے استعمال کررہے ہیں جس کیوجہ سے حکومت اور انتظامیہ کی ساکھ خراب اور بدنامی ہورہی ہے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو چاہیے کیلئے مجبور اور بے بس سیلاب متاثرین کو تحصیل داروں اور پٹواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے امدادی سرگرمیوں کو شفاف بنائیں تقریب میں سینئر ایڈووکیٹ خالد چیمہ ، مدیحہ صدیقی ایڈووکیٹ ، راناساجد محمود ایڈووکیٹ ، معظم وحید خواجہ ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد ودیگر شریک تھے ۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 511
This Month : 10658
This Year : 58494
Total Visit : 163482
Hits Today : 2499
Total Hits : 801925
Who's Online : 6






















