ملتان : ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کا 14واں اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری اکیڈمک کونسل کے فرائض رجسٹرار سمعیہ امبرین نے سر انجام دیے۔اجلاس میں نیو انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز اور مختلف کورسز کی سکیم آف سٹڈیز کی نظر ثانی کی گئی۔اس کے علاوہ انڈر اور پوسٹ گریجویٹ کے نئے ڈگری پروگرامز جن میں بی ایس ریموٹ سیسنگ (BS.Remote sensing ) بی ایس اکنامکس و ڈیٹا سائنس (BS.Economics with Data Science ) اور پی ایچ ڈی ایگری بزنس مینجمنٹ (PHD.Agri Business Management )کو شروع کروانے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر لاہور عاصم شہزاد،پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر،پروفیسر ڈاکٹر شیخ اشفاق سمیت جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔