پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
کراچی :پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(ایجوکیشن) شامل ہیں۔ ریئرایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس، چین سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک سٹڈیز کورس اور آپریشنل ریسرچ/ انیلیسز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس ضرار اور پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری اسکارڈن اور کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف افسر شامل ہیں۔ آپ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنل پلانز) تعینات رہے۔ آپ بطور کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2457
Total Hits : 801883
Who's Online : 7






















