ملتان: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے محقق محمد زبیر حمزہ نے پی ایچ ڈی تھیسس مکمل کر لیا
bbc news urdu نے Thursday، 4 September 2025 کو شائع کیا.
ملتان: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے محقق محمد زبیر حمزہ نے اپنا پی ایچ ڈی تھیسس بعنوان “Genetic Diversity and Spatiotemporal Dynamics of Major RNA Viruses Infecting Onion and Garlic Crops in Punjab, Pakistan” کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔تھیسس ڈیفنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر طارق مختار، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق (سپروائزر) اور پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کی، جبکہ مختلف جامعات کے ممتاز ماہرین نے بطور ممتحن شرکت کی۔ ماہرین نے تحقیق کے معیار کو سراہتے ہوئے اسے ایک علمی سنگِ میل قرار دیا۔محمد زبیر حمزہ کی اس کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ، محققین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2457
Total Hits : 801883
Who's Online : 7






















