ملتان: مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کا 54واں سالانہ جلوس و جلسہ عید میلادالنبی ﷺ کا اعلان، انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ :
ملتان (صفدربخاری سے) )سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان ملتان قاری ناصر میاں خان نقشبندی، صدر زاہد بلال قریشی ، سینئر نائب صدر محمد ثمر حامدی، نائب صدر حافظ غلام دستگیر نورانی، جنرل سیکرٹری حاجی فدامحمد حامدی، جوائنٹ سیکرٹری محمد سلطان سلیم ،فنانس سیکرٹری محمد شکیل حامدی، سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا سردار احمد سہروردی،حافظ اورنگزیب حامدی، حافظ محمد ظفر قریشی، حاجی سجاد حامدی،خالد حامدی، واجد نورانی، قاری محمد یعقوب حامدی،محمد معین حامدی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہجشن عید میلاد النبیﷺ کمیٹی،مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان حضور نبی کریم ﷺکے 1500سالہ یوم ولادت کے موقع پر54ویں سالانہ جلوس و جلسہ جشن عید میلاد النبیﷺکا اہتمام کر رہی ہے جلوس انشاءاللہ تعالی 12ربیع الاول1447ھ بمطابق6 ستمبر2025بروز ہفتہ کوصبح8:00بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان سے نکالا جائے گا جسکی قیادت علماءو مشائخ اہل سنت کریں گے ۔ جلوس خانقاہ حامدیہ سے شروع ہوکر چوک لوہاری گیٹ ،حسین آگاہی ، چوک بازار ،صرافہ بازار، پاک گیٹ، حرم گیٹ،چوک شہیداں ،پرانی سبزی منڈی روڈ،شاہین مارکیٹ،بوہڑگیٹ،فاطمہ جناح ہسپتال چوک سے ہوتا ہوا دوپہر 1:00بجے چوک گھنٹہ گھرپراختتام پذیر ہوگا دوران جلوس چوک حسین آگاہی پر جلوس انتظامیہ کی طرف سے علماءمشائخ و صحافی حضرات کی دستار بندی کی جائے گی جسمیں آپ تمام صحافی بھائیوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے دوران جلوس ۔جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام چوکوں پر علماءکرام کے خطابات ہونگے اور آخر میںگھنٹہ گھر چوک پر اختتامی تقریب دعا ہوگی جلسہ انشاءاللہ تعالی 13ربیع الاول1447ھ بمطابق 7ستمبر2025بروز اتوار کو بعد نماز عشاءجامع مسجد پھول ہٹ چوک بازار ملتان میں منعقد ہوگا۔اور یہ جلوس نہ صرف ملتان ڈویزن اور جنوبی پنجاب کی سطح پربلکہ پورے پنجاب میںپہلے نمبر پر اور ملکی سطح پر دوسرے نمبر پر ہوتا ہے جسمیں ملتان کے نامور قراءحضرات تلاوت نعت خواں نعت شریف پیش کریں گے اور عالمی شہرت یافتہ خطیب ڈاکٹر ارشد نقیبی ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے خطاب کریں گے۔جلسہ میں جلوس میں شرکت کرنے والی بزموں و تنظیمات کی 1500سالہ یوم ولادت کے حوالے سے یادگار ختم نبوت شیلڈز پیش کی جائیں گی ۔ملک میں اس وقت سیلاب کی صورت حال کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ ہے اللہ کریم ملک پاکستان پر اور اس ملک میں رہنے والوں پرخاص کرم فرمائے لیکن اس صورتحال کی وجہ سے ملتان انتظامیہ نے میلادالنبی ﷺ کی تقریبات سے مکمل توجہ ہٹالی ہے حالیہ بارش کی صورتحال کی وجہ سے ملتان کی سڑکیں مزید مخدوش ہوگئی ہیں خصوصََا پرانی سبزی منڈی شاہین مارکیٹ بوہڑ گیٹ روڈز انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے صرافہ بازارمیں بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں جب ہمارے بچے ٹرالیوں،ڈالوں، رکشوں پر بنائے ہوئے فلوٹس جس پر بچے خوبصورت لباس پہن کر بیٹھے ہوتے ہیں بجلی کی تاروں کی وجہ سے کسی بھی نقصان کا خطرہ ہے فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔ ہمیں دوراں جلوس ٹریفک کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سارجنٹس کی ڈیوٹیاں ہونے کے باوجود وہ ٹریفک کو کنٹرول نہیں کرتے جلوس کے راستوں پر ڈایوریشن نہیں لگاتے جسکی وجہ سے عام ٹریفک جلوس کے درمیان میں رواں دواں رہتی ہے ہم آپکے توصل سے ملتان انتظامیہ کے علم میں لارہے ہیں اور تحریری طور پر بھی دے چکے ہیں کہ جلوس کا روٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مرمت کیا جائے حالیہ بارشوں کی وجہ سے گٹر بند ہیں پانی کھڑے ہیں صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے جلوس کے روٹ پر بجلی کی تاریں گری ہوئی ہیں کل کسی قسم کے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں فوری نوٹس لیا جائے سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ٹریفک کو متبادل روٹ دیا جائے ملتان شہر میں عید میلادالنبیﷺکے نام پر جو غیر شرعی ،غیر اخلاقی،غیر قانونی کام کیے جاتے ہیں ہم انکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکو روکا جائے۔مثلََاگھڑ سواری ہوائی فائرنگ اسٹیج لگا کر بیہودہ گانے اور ڈانس کی پروگرامز چہرے رنگ کر اور ماسک چڑھا کر اورننگے جسم کرکے شہر میں بے ہنگم پھرنابازاروں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزیاں سلینسر نکال کر موٹر سائیکل ون ویلنگ لنگر اوپر سے پھینک کر تقسیم وغیرہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حضورﷺکا1500سالہ جشن ولادت سرکاری سطح پر منایا جائے تمام سرکاری عمارتوں پر سجاوٹ،تمام سرکاری اداروں میں میلاد کی محافل،شہر بھر میں صلوة وسلام کے بورڈ زلگائے جائیں ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کی طرف سے میلاد کے خلاف پروپیگنڈہ کو روکا جائے۔






































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 511
This Month : 10657
This Year : 58493
Total Visit : 163481
Hits Today : 2455
Total Hits : 801881
Who's Online : 9






















