ملتان: مرکزی تحریک اخوت اسلامیہ ملتان پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ 50 واں جنرل باڈیز کا اجلاس پیر سید علی حسین شاہ سجادہ نشین چادر والی سرکار کی زیر صدارت مدینہ مسجد اندرون دہلی گیٹ میں منعقد ہواجس میں 12ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔جلوس بروز ہفتہ صبح 8بجےمدینہ مسجد سے نکالا جائیگا۔ اجلاس میں صدر تحریک اخوت اسلامیہ حکیم نور عالم، نائب صدر واجد علی قریشی، جنرل سیکرٹری محمد عبدالرؤف، شوکت علی مغل، محمد سخاوت علی انصاری، بہزاد طلعت, محمد جمیل بادشاہ قریشی, ملک وسیم صاحب,محمد مدثر قریشی نقشبندی,خلیل قریشی صاحب، فضیل زاہد بشیر قریشی، عاقب زاہد بشیر قریشی,ملک عبدالمنیر، حافظ محمد شعیب، علاؤ الدین محمود قریشی، محمد علی رضا ، حافظ ناصر اقبال، محمد عادل معراج، محمد باقر چاندی والے ،عبدالرحمن خان، ملک عبدالمالک، ملک شاہ زیب، ملک نعیم بینڈ گروپ اور دیگر اراکین مرکزی تحریک اخوت اسلامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ نے حضور پاک کے 1500 ویں جشن ولادت کی خوشی میں اپنے دست مبارک سے کیک بھی کاٹا۔