قرآن وسنت پر عمل تفرقہ بازی سے نجات کا ذریعہ ہے: مرکزی جمعیت اہل حدیث صو بہ پنجاب
ملتان: مرکزی جمعیت اہل حدیث صو بہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ عنا یت اللہ ر حما نی اور جامعہ اسلامیہ ملتان کے شیخ الحدیث مفتی عبدالرحمان شاہین نے کہا ہے کہ قرآن وسنت پر عمل تفرقہ بازی سے نجات کا ذریعہ ہے۔ ہم سب کو چاہئے کہ امت کو وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے کردار ادا کریں۔ اس وقت پیغامِ پاکستان پر عملدرآمد ہی اتحاد و ہم آہنگی کی ضمانت ہے۔علما نے ہمیشہ ملکی استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا قوم کو چاہیے کہ اس قومی بیانیے پیغام پاکستان کو عملی زندگی میں اپنا کر بھائی چارہ اور برداشت کو فروغ دے۔تشدد اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پیغامِ پاکستان سب سے مؤثر راستہ ہے۔یہ بیانیہ امن، محبت اور یکجہتی کا حقیقی پیغام ہے جسے اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ گلستان ٹا ون خا نیوال روڈ میں پیغام پاکستان علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا آخر میں کنونشن سے اہل حدیث یوتھ فو رس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت رحما نی، قاری عمر فاروق،مولانا عبدالجریل،مولانا عبدالرحمن شجا بادی،مولانا فاروق امین، مولانا اعجاز غا زی اور مولانا عبدالرزاق اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔





































Visit Today : 288
Visit Yesterday : 511
This Month : 10682
This Year : 58518
Total Visit : 163506
Hits Today : 2819
Total Hits : 802245
Who's Online : 7






















