اہلیبیت و صحابہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ اور دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں: صوبائی اتحاد بین المسلین کمیٹی پنجاب
ملتان : ممبر صوبائی اتحاد بین المسلین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، نے کہا ہے کہ اہلیبیت و صحابہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ اور دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں اسی لئے آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر اتحاد، اخوت اور امن کی فضا کو قائم رکھا جائے تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ مائی بیگم حویلی بکروال چوک شہیداں کے لائسنسدار نیاز علی کے زیراہتمام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم چہلم کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع مخدوم سید صدرالدین گیلانی، شاہ زیب حسن بلوچ، اصغر علی قریشی ہاشمی،حاجی عبداللہ بکروال،فیاض خان، فراز حسین بکروال،عمران جوئیہ ملک جعفر حسین،ودیگر نے شرکت کی، انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ سنی جشن عید میلاد النبی ؐمل کر منائیں گے اور اہلسنت بھائیوں کی میلاد ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گے ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں جلوس روٹس پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔





































Visit Today : 288
Visit Yesterday : 511
This Month : 10682
This Year : 58518
Total Visit : 163506
Hits Today : 2817
Total Hits : 802243
Who's Online : 7






















