ملتان (صفدربخاری سے) سرائیکستان نوجوان تحریک خواتین ونگ کی مرکزی صدر سیدہ سائرہ نقوی نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریاں اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں، حکومت کو چاہیے کہ متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ منتخب نمائندے اور افسران عملی اقدامات کرنے کے بجائے فوٹو شوٹ تک محدود ہیں۔ سائرہ نقوی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ عوام کے لیے رہائش، خوراک، کپڑے اور ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سرکاری افسران نے متاثرین کی حقیقی مدد نہ کی تو سرائیکستان نوجوان تحریک بھرپور احتجاج کرے گی۔