فوج ہماری آزادی اور فخر ہے، سیلاب زدہ عوام کی جانیں بچا رہی ہے: رہنما مسلم لیگ (ن)
bbc news urdu نے Sunday، 31 August 2025 کو شائع کیا.
ملتان: میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک نوید اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی بھلائی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ سیلاب میں بھی فوجی جوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ فوج ہماری قومی پہچان اور فخر ہے، اسی کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج پر تنقید کرنے والے دراصل ملک دشمن ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں فوجی جوان جس جذبے سے عوام کو بچا رہے ہیں، اس پر ہم انہیں خراج تحسین اور سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 288
Visit Yesterday : 511
This Month : 10682
This Year : 58518
Total Visit : 163506
Hits Today : 2810
Total Hits : 802236
Who's Online : 6






















