ریلوے کے مزدوروں کے تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے : ڈی ایس ریلوے افتخار احمد
ملتان: ریلوے مزدور یونین کا ایک وفد ڈویژنل صدر غلام رسول اور سیکرٹری ظفر علی خان لودھی کی قیادت میں نئے آنے والے ڈی ایس افتخار احمد سے ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کیے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ظفر علی خان لودھی نے ڈی ایس کو ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں ریلوے کے ٹی ایل اے کے بقایا جات رکے ہوئے ہیں اس کو ڈی ایس نے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت دی اور ڈی پی او ڈی ای او کو تمام بقایا جات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے ڈی ایس اور تمام آفسران کا شکریہ ادا کیا وفد میں ڈویژنل چیئرمین رائے غلام شبیر، ڈویژنل آرگنائزر شیخ نورالامین، وائس چیئرمین تنویر احمد، ڈپٹی سیکرٹری آفتاب انجم، جوائنٹ سیکرٹری ایم عمران جانگلہ، سینیئر نائب صدر ایم اشفاق، نائب صدر جنید جواد، زونل صدر توصیف احمد، زونل جنرل سیکرٹری علی فیصل، عرفان سعید کے علاوہ غلام شبیر، رانا محمد اکرم، محمد امجد، امام بخش، نظیر حسین اور دیگر ملازمین شامل تھے۔





































Visit Today : 288
Visit Yesterday : 511
This Month : 10682
This Year : 58518
Total Visit : 163506
Hits Today : 2817
Total Hits : 802243
Who's Online : 7






















