ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس،، صدارت پروفیسر اعظم حسین نے کی
ملتان : ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس پروفیسر اعظم حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کی ماہانہ رپورٹ جنرل سیکرٹری پروفیسر امجد رامے نے پیش کی جس میں سماجی و فلاحی سرگرمیوں اور جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر بطور گیسٹ اسپیکر سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حمید رضا صدیقی نے سیرت النبی ﷺ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات میں انسانیت، عدل و انصاف، مساوات، رواداری اور خدمتِ خلق کا درس ملتا ہے۔ اگر آج کا معاشرہ ان سنہری اصولوں کو اپنالے تو معاشرتی بگاڑ ختم اور امن و سکون قائم ہوسکتا ہے۔۔اجلاس میں کلب کی مستقبل کی فلاحی سرگرمیوں اور کمیونٹی سروس منصوبہ جات کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہاحضور کریم کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ اور انسانیت کے لیے رول ماڈل ہے۔خدمت خلق کا حقیقی تصوراُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر حاصل کیا جا سکتا ہے خدمت خلق صدقہ جاریہ اور بخشش کاراستہ ہے۔اجلاس میں لائنز کلبز پاکستان کے سابق سربراہ محمد افضل سپرا،سابق ڈسٹر کٹ گورنر محمد اعظم چوہدری، میاں جاوید اقبال، جی ایم ٹی لائنز کلبزچوہدری الطاف شاہد، فرخ عمر چوہدری، چوہدری ذولفقارعلی، سعیداللہ خان،شکیل بخاری، حاجی عمر بھٹہ،فہیم ستار شیخ،الیاس انور شیخ، ساجد مجید ہاشمی،شیخ اشفاق، شیخ امجد،زمان خان، عمران خالد،محمد عثمان، افتخار قادری، دانیال حسین،آصف خان نیازی،احمد سعید،غلام عباس،عامر شہباز،ظفر حسین،خرم شہزادودیگر ممبران نے شرکت۔







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3967
Total Hits : 803393
Who's Online : 9






















