ایپکا ڈپٹی کمشنر آفس الیکشن برائے 27ــ2025 ملتان کے سالانہ انتخابات،،قیصر عباس خان صدر اور طاہر عباس شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
ملتان : ایپکا ڈپٹی کمشنر آفس الیکشن برائے 27ــ2025 ملتان کے سالانہ انتخابات میں اتفاق گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا ، چاند گروپ کے قیصر عباس خان صدر اور طاہر عباس شاہ جنرل سیکرٹری ، نائب صدر اول فرقان ملک نائب صدر بابر حسین فنانس سیکرٹری ذیشان شاہ قریشی ، جونئیر نائب صدر اول عطاء اللہ شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری خالد رفیق و دیگر امیدوران بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے ، اس موقع پر نو منتخب صدر قیصر عباس خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اتنی بڑی عزت سے نوازا اور دوستوں اور ساتھیوں کے تعاون اور دعاؤں سے یہ جیت نصیب ہوئی ، یہ میری اکیلے کی جیت نہیں ہے بلکہ ہم سب کی مشترکہ جیت یے اور انشاء اللہ تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور جو خامیاں اور مسائل رہ گئے انہیں پورا کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ جن دوستوں کو کامیابی نصیب ہوئی ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں – آخر میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور رقص کے ساتھ جلوس کی صورت میں تمام اُمیدواروں کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لایا گیا مٹھائی تقسیم کی گئی اور آئندہ مل جل کر تمام مسائل حل کرنے کا عزم کیا گیا اور کامیابی کیلئے دعائے خیر کی گئی –







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3971
Total Hits : 803397
Who's Online : 7






















