ملتان: محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام رحمة للعالمین کانفرنس، مقررین کا سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے پر زور
ملتان(صفدربخاری سے) محکمہ اوقاف ملتان زون کے زیر اہتمام رحمة للعالمین کانفرنس میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس سال نبی کریمﷺ کا 1500سالہ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور بھرپور عقیدت کا اظہار کیا جائے گا کانفرنس کی صدارت سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کی اس موقع پر مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار حضرت موسی پاک مخدوم سید ابو الحسن گیلانی ،ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، سی ای او محمود ٹیکسٹائل ملزخواجہ محمد یونس، ایس ایس پی آپریشن حیدر علی، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سید ایازالحسن گیلانی تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ان کی سیرت طیبہ امن، محبت، رواداری، عدل و انصاف اور انسانی خدمت کا عملی نمونہ ہے نوجوان نسل کو حضورﷺ کی سیرت کے روشن پہلوو ¿ں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ انتہا پسندی، تشدد اور منفی سوچ سے دور رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا جذبہ پروان چڑھا سکیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ اوقاف ملتان زون کے زیر اہتمام ڈویژنل رحمةللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجران اوقاف محمد ارشد صدیقی ،کاشف ندیم ،ڈسٹرکٹ خطبا اوقاف مفتی کاشف فریدی ، محمد عثمان جالندھری سمیت علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ،علامہ عنایت اللہ رحمانی ،علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی ،علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ ،علامہ غلام شبیر حیدری ،علامہ سید فیض الحسن گیلانی ،علامہ عبدالحق مجاہد ،پروفیسر ڈاکٹر افتخار گیلانی ،ڈاکٹر سمیرا ابرار ،ملک محمد خالد ،رانا محمد خالد،حاجی مظہر جاوید سیال ،رانا عرفان الاسلام ،وسیم خان بابرسمیت سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنماو ¿ں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور محکمہ اوقاف کے پنجاب بھر میں جاری ڈویژنل رحمةللعالمین کانفرنس کو سراہا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سید ایاز الحسن گیلانی زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان کو مبارکباد پیش کی






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3990
Total Hits : 803416
Who's Online : 5






















