ماہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مقدس مہینہ ہے:سید طالب حسین پرواز و ناصر علی
ملتان : تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پروازاورناصر علی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مقدس مہینہ ہے ماہ محرم الحرام، ماہ صفر المظفر میں تمام مکاتب فکر نے اتحاد بین المسلمین کی جو فضا قائم کی انشاء اللہ یہ فضا تاقیامت قائم و دائم رہے گی اہل تشیع بھی بھرپور انداز میں اہلسنت بھائیوں کے ساتھ مل کر جشن عید میلاد النبی ؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منائیں گے ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ 8ربیع الاول کے موقع پر یوم عزا کی آخری مجالس و ماتمی جلوسوں کے ساتھ ساتھ ماہ ربیع الاول میں اہلسنت بھائیوں کی طرف سے نکلنے والے جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ سالڈ ویسٹ انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ جلوسوں کے موقع پر صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائے تاکہ کسی کو ذرہ برابر بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ داؤد حقانی ؒ پیر گوہر سلطان بیرون دہلی گیٹ سے لائسنسدار عامر رضا جعفری،متولی ناصر حسین کے زیراہتمام 165واں چہلم نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین علیہہ السلام کے موقع پر شبیہ علم و ذوالجناح و ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل خطاب کے دوران کیاجبکہ درگاہ عالیہ حضرت لال شاہ کے سجادہ نشین مخدوم سیدحسن رضا مشہدی نے ملک وقوم کی سلامتی،ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی اس موقع پر،مخدوم سید صدرالدین گیلانی،حاجی سکندر حسین، محمد فہیم، سید اصغر عباس نقوی،سید مبشرحسین نقوی،حاجی قسور عباس،غلام شبیر مغل،آفتاب حسین، اصغر علی ہاشمی، محمد آصف جھمٹ،عباس علی قریشی ہاشمی،فیاض خان، خصرعباس، یاسر علی،شیخ محمد اسمعیل،حاجی عمران، پارس حسین بھی موجود تھے نے سید طالب حسین پرواز مزید کہا کہ تحفظ عزاداری کونسل امام حسین جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پراہلسنت بھائیوں کے ساتھ مل کر منائے گی اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم۔ریسکیو 1122، واپڈا، فائر بریگیڈ، سالڈ ویسٹ، واسا ودیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ماہ محرم الحرام، ماہ صفر المظفر کے دوران مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے موقع پر ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے ہم ان کے دلی طور پر شکر گزارہیں ہیں







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3975
Total Hits : 803401
Who's Online : 5






















