ملتان:مزکری تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی،مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت علی،ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیضل محمود،جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم،نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظام معیشت کو اسلامی اصولوں کے مطابق کرنے سے ہم تمام مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں کیونکہ جب پاکستان میں اسلام کے اصولوں کے مطابق تجارت ہوگی تو ہم آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر سکیں گے اور جب ہم سود کے نظام معیشت کو چھوڑ کر اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ کو ختم کریں گے تو ملک میں رحمتیں اور برکتیں نازل ہونگی اور ملکی معیشت پروان چڑھے گی لیکن بد قسمتی سے اس وقت ہمارا نظام معیشت سود پرچل رہا ہے اور ہم تباہی او ربربادی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس دن 57اسلامی ممالک کے تاجروں نے اسلام کے اصولوں کے مطابق تجار ت شروع کریں گے تو فلسطین میں یہودی ظلم نہیں کر سکے گا چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی نے مزید کہا کہ جس دن 57اسلامی ممالک کے تاجروں نے اسلام کے اصولوں کے مطابق تجار ت شروع کریں گے تو فلسطین میں یہودی ظلم نہیں کر سکے گا،اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور آج وہاں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے انہیں ان کے ملک سے بے دخل کیا جا رہا ہے،عالم کفر فلسطین کے مجاہدین کے خلاف اکٹھا ہو گیا ہے،امریکا، جرمنی، برطانیہ اور فرانس،اسرائیل کی پشت پر کھڑے ہیں،سوال یہ ہے کہ کہا ں ہے عالم اسلام؟، کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان آگر آج عالم اسلام اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو جائے اور اپنے اسلحہ اور وسائل کا صرف دس فیصد دیدیں تو چوبیس گھنٹوں کے اندر اسرائیل کو نیست و نابود کر دیں گے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبل اول میں نماز پڑھائیں گے ہم ان فلسطینیوں کے جذبہ جہاد اور شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ نہتے ضرور ہیں لیکن اسرائیل کے غرور کو انہوں نے خاک میں ملا دیا ہے،پاکستان کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،فلسطین،فلسطینیوں کا اور قبلہ اول مسلمانوں کا ہے۔