عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی ارکان کے کمیٹیوں سے استعفے شروع
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ، نج کاری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین خان قائمہ کمیٹی اقتصادی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کے علاوہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے عملدرآمد شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی کے ممبران قائمہ کمیٹیوں نے استعفے بھجوایا شروع کردئیے، کئی ممبران نے اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دئیے۔ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ باقی ممبران کے قومی اسمبلی کمیٹیوں سے استعفے کل سیکرٹریٹ کو جمع کرائیں گے،عمران خان کے فیصلوں پر من وعن عمل کرائیں گے، یہ نشستیں عمران خان کی امانت ہیں ان کے فیصلے کے مطابق عمل ہوگا۔






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3982
Total Hits : 803408
Who's Online : 6






















