ملتان(صفدربخاری سے) بزمِ ندیم کا 107واں مشاعرہ گزشتہ روز مقامی سکول میں ہوا جس کی صدارت معروف عالم دین پیر مفتی عبدالواسع عتیقی نے کی مہمانِ خصوصی صابر انصاری تھے اور مہمان اعزاز شاہدہ رشید تھیں نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے ادا کیے اس موقع پر بزمِ ندیم کے بانی و سرپرست اعلیٰ پروفیسر ندیم نے کہا کہ بزمِ ندیم ادب کو فروغ دے رہی ہے اور مشاعروں کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے ہر ماہ باقاعدگی سے مشاعرہ کرانا آج کل کے مہنگائی کے دور میں یہ صرف ادب سے پیار کی بدولت ہے اور ہر ماہ شاعروں کی تعداد میں اضافہ یہ شاعروں کا ادب سے لگاؤ ہے انشاءاللہ اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا مشاعرے میں اشتیاق احمد شاہد، سید علی شاہ نقوی، صائمہ صائمی، ڈاکٹر دلشاد رانا، بشیر ملتانی، محبوب احمد کمال، ملیحہ فرحت، عابد غازل، اقبال مہروی، مونس ہاشمی، خالد اعوان، سید اختر ونس، عبدالمنیعم، ابرار آبی، مختیار مخلص، انعام الحق انعام، تانیہ عابدی، احسان ماہی اور مہمانوں نے اپنا اپنا کلام سنایا۔