ملتان : ایپکا ڈپٹی کمشنر آفس کے شاہین گروپ کے زیراہتمام انتخابی جلسہ27_2025 منعقد ہوا۔ امیدوار صدر سید محمد اعظم زیدی، امیدوار جنرل سیکرٹری سید سلیم رضا نقوی، حاجی شوکت اور محمد فرقان مغل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ شاہین گروپ نے اپنا منشور پیش کیا ہے اور سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں اہلکاروں کو دی گئی سہولیات موجودہ یونین نے ختم کر دی ہیں جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ شاہین گروپ نے وعدہ کیا کہ منتخب ہوکر وہ سہولیات دوبارہ بحال کریں گے اور اہلکاروں کی عزتِ نفس کو یقینی بنائیں گے۔