ملتان :  یونین کونسل 46مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا محمد فاروق کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس میں جمہوری حکومت قائم ہے انتشار کی سیاست کو فروغ دینے والا ٹولہ من گھڑت اور بے بنیاد باتوں کا ایک نیا جال بن رہے ہیں حلقے کی عوام کی خدمت پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر کررہے ہیں عوام کہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔رانا محمد فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی جانب سے میگا ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر صوبوں میں پنجاب نمایا حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی موجود حالات میں سب کوحکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔استقبالیہ میں رانا فرخ، رانا عمران، چوہدری طارق آرائیں، رانا نعیم، چوہدری شفیق ودیگر شریک تھے۔