ملتان (صفدربخاری سے) اسٹیٹ لائف فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداران ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیڈریشن آغا سہیل کامران اور ریجنل کوآرڈی نیٹر محمد انور عاصم کے دفتر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر فضا میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، گلے میں ہار پہنائے گئے اور شرکاءنے والہانہ نعروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سی بی اے یونین، سیکٹر ہیڈز، ایریا مینیجرز اور فیلڈ ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا سہیل کامران نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ترقی اور کامیابی کی نئی منازل طے کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی قیادت نے شعیب جاوید حسن سی ای او اور رضوان مجید ڈویڑنل ہیڈ مارکیٹنگ سے وعدہ کیا ہے کہ انشاءاللہ سال 2025ءمیں اسٹیٹ لائف کی نئی پالیسیوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچائی جائے گی، یہ ہدف محنت اور عزم سے حاصل ہوگا اور ہماری فیلڈ فورس اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن ہمیشہ فیلڈ ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے ، پرنسپل آفس میں انتظامیہ کو تمام مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے اور سی ای او اور ڈویڑنل ہیڈ نے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ہے، بعد ازاں ریجنل کوآرڈی نیٹر محمد انور عاصم نے اپنے خطاب میں ایم طارق چوہدری زونل ہیڈ ملتان اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شاندار استقبالیہ دیا، آخر میں کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔