ملتان: حکومت پا کستان اور محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام who اوریونی سیف کے تعاون سے ضلع ملتان میں HPV Campaign ڈسٹرکٹ سیمینار جو کہ رضاہال ضلع کچہری ملتان میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے کی سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامدسندھو چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ثوبان ضیاء، ڈاکٹر شوکت علی ڈویژنل آفیسر ای پی آئی ملتان ڈویژن۔ ڈی ایچ او ایچ آر ایم ڈاکٹر ارشد عباسImmunization آفیسرWHO ڈاکٹر حمزہ اکرام، چیف سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن ڈ سٹر کٹ فو کل پر سن ضلع ملتان مقبول احمد گجر، محمدفرقان CRTO یونیسف پنجاب،CCO یونیسف محمد وقاص، ڈپٹیDHOملتان ڈاکٹر محمدعدیل بھٹہ، میڈیا کوآرڈینیٹروزیراعلیٰ پنجاب عمر فاروق بھٹی نے خطاب کیا اورHPV بیماری کے خلاف مہم جو کہ 15ستمبرسے 27ستمبر2025ء کو صوبہ پنجاب میں ہورہی ہے تفصیلی وضاحت کی انہوں نے کہا کہ HPV ایک عورتوں میں پائی جانے والی بیماری ہے پہلے مرحلہ میں اس بیماری کا معلوم نہیں ہوتا ہے لیکن جب آخری مرحلہ میں پہنچتی ہے تو عورتوں کے بچے دانی میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور بیماری پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے اس بیماری کی وجہ سے کافی اموات ہوتی ہیں۔ WHOاوریونیسف کے تعاون سے ویکسی نیشن دنیا کے 145ممالک میں اس بیماری کے خلاف ویکسی نیشن ہورہی ہے اور پاکستان 146 واں ملک اس میں شامل ہورہا ہے اس بیماری ویکسین بہت مہنگی ہے اور پہلی دفعہ پاکستان میں یہ ویکسین لگائی جارہی ہے اس میں DHMT سیکنڈ لیول سپروائزر، فسٹ لیول سپروائزر Skill ویکسی نیٹرز کی تربیت ٹریننگ ہوچکی ہیں اور ٹیم اسسٹنٹ اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض حامد خلیل اور میڈم سدرہ نورین نے اداکیے۔ سوشل موبلائزرز کی ٹریننگ ہورہی ہیں ان کی تربیت کے بعد 15ستمبرسے 27ستمبر 2025ء میں یہ مہم پندرہ دن جاری رہے گی تمام مقرررین تمام پبلک کو ہدایت کی ہیں کہ HPV بیماری کے خلاف لگائی جانے والی ویکسین ضرور لگوائیں یہ ویکسین 9سال سے 14سال کی بچیوں کو تمام سکولوں، مدرسوں، مارکیٹ، تمام علاقہ جات میں آؤٹ ریچ ٹیموں اور Fix ٹیموں کے ذریعے لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سیمینار میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شاہ محمد، ڈاکٹر فہیم شاہد سرویلینس آفیسر، صالح محمد محکمہ ہیلتھ، جمیل احمد یونیسف، مہر خضر حیات ضلعی پاپولیشن آفیسر اور تمام ڈپٹی پاپولیشن آفیسرز تمام لائن ڈیپارٹمنٹ ضلع ملتان کے سربراہان،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر، لیڈی ہیلتھ سپروائزر، تمام اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن، ویکسی نیٹرز، سی ڈی سی سپروائزرز،سنیٹری انسپکٹر، لیڈی ہیلتھ ورکرز ضلع ملتان ایجوکیشن کے اداروں کے سربراہان اور ٹیچرز اور ضلع ملتان کے تمام محکمہ صحت کے ملازمین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ آخری کلمات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ HPV سے ہونے والی بیماری جو کہ عورتوں میں پائی جاتی ہے اس بیماری کے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرورلگوائیں صحت مند ماں سے صحت مند پاکستان ہوگا اس بیماری کے خلاف صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، کیپیٹل اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر میں ایک ہی وقت 15 سے 27ستمبر2025ء کو یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ آخر میں اس بیماری کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔