“حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن منانا سب سے بڑی سعادت ہے: فیروزہ فیض خان”
bbc news urdu نے Tuesday، 26 August 2025 کو شائع کیا.
ملتان (نمائندہ خصوصی): پیپلز لائر فورم کی ڈپٹی سیکرٹری جنوبی پنجاب فیروزہ فیض خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے ربیع الاول شریف کے مقدس ماہ کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا 1500 سالہ جشن ولادت منانا ہماری زندگی کی سب سے بڑی سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور انداز میں منائیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔ فیروزہ فیض خان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ اس بابرکت موقع پر باہمی رواداری اور اخوت کو فروغ دیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 511
This Month : 10767
This Year : 58603
Total Visit : 163591
Hits Today : 3948
Total Hits : 803374
Who's Online : 8






















