میلاد پاک کا مہینہ شروع ہوتے ہی عاشقان رسول کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے: مرزامحمدارشدالقادری
ملتان : پاکستان سنی تحریک ملتان سیکٹر ولایت آباد 2کے زیر اہتمام جامعہ صدیقیہ مہریہ سے صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزا محمدارشدالقادری،علامہ عبدالرشید سعیدی،رکن الدین حامدی،راؤعارف رضوی،مرزااصغرعلی،بلال برکت بھٹہ کی قیادت میں دسویں سالانہ استقبال میلاد ریلی انعقاد پذیر ہوئی جس میں حاجی ثناء اللہ،سابق مجسٹریٹ محمد جمیل،علامہ سعید اختر قادری،صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین،پیرمظہرفاروق،سلیمان سعیدی،سلطان قادری،مرزادانش قادری،سرفرازرسول اویسی،چوہدری رئیس انصاری،چوہدری راشد انصاری،فہیم چشتی انصاری،علامہ قاری لیاقت حسین سعیدی،حافظ مبارک عطاری،مزمل نقشبندی،مبین الدین،مشہودالدین،راؤاطہرجنیدارشد،شمشادرانا،سمیداختر، اعمش ارشد،حافظ عبداللہ اصغر،حافظ احمد عبید عطاری،قاری رضوان عطاری،مفتی ذوالفقار عطاری مدنی ودیگرسینکڑوں عاشقان رسول کی شرکت ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ربیع الاول کا مبارک مہینہ آتے ہی عاشقانِ رسول کے دلوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ جاتی ہے اور وہ جشن عید میلادالنبی کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ آپ علیہ السلام کی آمد پر تو پوری کا ئنات مسرور ہو گئی عرش خُوشی سے جھوم اُٹھا کرسی بھی خوشی سے اترانے لگی اور جنوں کو آسمان پر جانے سے روک دیا گیااور فرشتے انتہائی خوشی ورعب سے تسبیح خوانی کرنے لگے ہوائیں مجھوم جھوم کر چلنے لگیں اور بادلوں کو ظاہر کر دیا باغات میں ٹہنیاں جھکنے لگیں اور کا ئنات کے گوشے گوشے سے ”اَہْلًا وَسَہْلًا مَّرْحَبًا” کی صدائیں آنے لگیں الغَرضِ رَحْمَۃٌ لِلْعَالَمِین علیہ السلام کی تشریف آوری سراسر رحمتوں اور برکتوں کا منبع ہے ریلی کے شرکاء راستے بھر سرکار کی آمدمرحبا کے نعرے لگاتے رہیریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی واپس جامعہ صدیقیہ مہریہ ولایت آباد 2 اختتام پذیر ہوئی آخر میں ریلی کے شرکاء کو کھانا لنگر پیش کیا گیا ملک وملت غزہ،فلسطین،کشمیرکے لئے نفاذ نظام مصطفے’صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔






































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 511
This Month : 10767
This Year : 58603
Total Visit : 163591
Hits Today : 3948
Total Hits : 803374
Who's Online : 9






















