ملتان(صفدربخاری)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ میپکو ملازمین واپڈا ٹاؤن کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں۔8 ہزار سے زائد میپکو ملازمین واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے الاٹیز ہیں۔ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل احمد بلوچ ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور وائس چیئرمین سجاد احمد بلوچ ندیم رؤف ریجنل چیئرمین اکاؤنٹس زونل چیئرمین رانا محمد مظہر لطیف ڈویژنل چیئرمین راؤ عامر جمیل نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ٹاؤن کے الیکشن میں فیز تھری اربوں روپے کی مٹی چوری میں ملوث پنکھا گروپ کے امیدوار برائے صدارت چوہدری ناصر محمود اور سرپرست واجد رسول جو نیب زدہ بھی ہیں حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ان کے مضموم عزائم کو سی بی اے یونین ناکام بنا دے گی اور ان کا ہر سطح پر بھرپور مقابلہ کرے گی اور موثر جواب دے گی۔بھتہ خور اور مٹی چور مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے۔ہائیڈرو یونین نے پنکھا گروپ کے تین سالہ دور اقتدار کا آڈٹ کرانے کے لیے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کو درخواست دے دی ہے۔پنکھا گروپ کے احتساب کا وقت ان پہنچا ہے۔میپکو کے افسر (انجینئرز)اور ملازمین ایک پیج پر ہیں اور اپنے مفادات کی تحفظ کے لیے ایک ہیں۔ہائیڈرو ورکرز یونین تمام اداروں سے وابڈا ٹاؤن کے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔سپریم کونسل کہ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری حسنین عباس کھیڑا مٹنازہ شخصیت ہیں جو ایم بی اے ایمپلائز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر تھے ان کے خلاف ایم ڈی اے سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے نو ارکان نے مشترکہ استعفی دے کر ان پر عدم اعتماد کیا تھا۔ اج وہ شخص بلند بانگ دعوے کر رہا ہے اور واپڈا ٹاؤن کا یہ یکطرفہ طور پر لیڈر بننے کی کوشش کر رہا ہے جو ناکام بنا دی جائے گی۔