ملتان : آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین محمد یوسف صدیقی نے کہا کہ کہ شجر کاری مہم کے زریعے کلین گرین پاکستان کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے گا شجر کاری کے زریعے موسمیاتی تبد یلیوں کے چینلجنر کا مقابلہ ممکن ہے شجر کاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ جنگلات،باغات اور شاہراوں کے نزدیک گرین بیلٹس کی کمی ہے ماحولیاتی کے خاتمے کے لیے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے محکمہ جنگلات کو گراس روٹ لیول پر شجر کاری کرنی چاہیے تاکہ گلی محلوں،گھروں،شاہراوں پر ذیادہ سے ذیادہ درخت لگائے جاسکیں جس ماحول صاف ستھرا اور دلکش ہو گا۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے آئی سی ایم اے میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگاتے ہوئے کہی اس موقع پر ملتان برانچ کونسل کے وائس چیئرمین محمد شہباز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ایم اے ثمینہ خان کیانی نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں قومی فریضہ سمجھ کر کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے آئی سی ایم اے شجرکاری کے حوالے سے بھرپور طریقے سے مہم چلائے گا اور طلباء و طالبات کو پودے بھی دیں گے کہ گھروں اور گلی محلوں میں پودے لگا کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیں اس موقع پر اساتذہ، طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر سٹاف بھی موجود تھا انہوں نے لان میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔