اسپیشل سیکٹری امان اللہ کا ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال ملتان کا تفصیلی دورہ، مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ
bbc news urdu نے Tuesday، 26 August 2025 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) آج چلڈرن ہسپتال ملتان میں اسپیشل سیکٹری امان اللہ نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے ہمراہ مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران اسپیشل سیکٹری نے میڈیکل و سرجیکل آؤٹ ڈور، میڈیکل وارڈز، بچوں کے نرسری وارڈز، سرجری وارڈ، گردہ و مثانہ وارڈ، ڈائیلسز یونٹ اور لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ اسپیشل سیکٹری امان اللہ نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر علاج و معالجے کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور مریضوں کی خدمت کو اولین ترجیح بنایا جائے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3963
Total Hits : 803389
Who's Online : 9






















