واشنگٹن: صدر ٹرمپ کا انکشاف، پاک-بھارت مئی تنازعے میں 7 طیارے گرائے گئے
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک-بھارت مئی تنازعے میں مجموعی طور پر 7 طیارے گرائے گئے۔ اوول آفس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تنازعہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا تھا اور صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف جا رہی تھی، تاہم ان کی بروقت مداخلت کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو دوٹوک پیغام دیا تھا کہ اگر 24 گھنٹے میں لڑائی بند نہ ہوئی تو امریکہ دونوں ملکوں سے تجارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔ ان کے بقول اس انتباہ کے بعد فریقین نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ مختلف مواقع پر اس تنازعے میں 5 اور بعدازاں 6 طیارے گرنے کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم اب انہوں نے 7 طیاروں کی بات کی ہے جو پاکستان کے سرکاری مؤقف سے قریب ترین ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مئی تنازعے کے دوران اس نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا تھا۔






































Visit Today : 372
Visit Yesterday : 511
This Month : 10766
This Year : 58602
Total Visit : 163590
Hits Today : 3927
Total Hits : 803353
Who's Online : 8






















