ملتان: اس وقت جنوبی پنجاب کے مزدور جس پریشانی کا شکار ہیں ان کی پریشانی دور کر دی جائے گی اور ائندہ چند روز میں باقاعدہ سوشل سکیورٹی میں ان کا اندراج اور اولڈج بینیفٹ کارڈ بھی جاری کرائے جائیں گے یہ بات مرکزی جنرل سیکرٹری ضیاء سید کی پرسنل سیکرٹری میڈم ثمینہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈم ثمینہ نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کے مزدوروں کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اجلاس میں صدر جنوبی پنجاب اصغر جوئیہ، محمد اسماعیل صدر ملتان ڈویژن، وائس چیئرمین حاجی محمد قاسم،جنرل سیکرٹری رانا عبدالجبا،ر سینیئر نائب صدر محمد طفیل قریشی، شہزاد اسماعیل کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے چند روز قبل بھی مختلف وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں مزدوروں کے مسائل سے اگاہ کیا ہے جس پر وزرا نے یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا ہے صرف مزدوروں کی خدمت ہمارا فرض صرف مزدوروں کی فلاح و بہبود مقصد ہے بہت جلد جنوبی پنجاب میں ایک سیکریٹ قائم کیا جائے گا جہاں پر مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے باقاعدہ ہر وقت عہدے داران موجود ہوں گے اخر میں دیگر عہداران نے خطاب کیا میڈم سمینہ کی امد پر انہیں پھولوں کے ہار بنائے گئے اور پھو لو ں کا گل دستہ بھی پیش کیا گیا _