ملتان :  میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے الیکشن 2025-28میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، نصیب علی تبسم صدر ،شعیب ڈھلو سینئر نائب صدر جبکہ عادل جاوید چودھری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ۔چیف الیکشن کمشنر کے فرائض عاصم لطیف چودھری نے انجام دیئے۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر افتخار ملہی اور سینئر ممبر الیکشن کمیٹی عرفان چوہدری بھی موجود تھے جنہوں نے تمام عہدیداروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاورکرز آرگنائزیشن پنجاب نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اتفاق رائے اور مشترکہ مشاورت کے بعد تمام عہدیداروں کا انتخاب کیا جن میں صدرنصیب علی تبسم ، سینئر نائب صدر چودھری شعیب ڈھلو، نائب صدر اعجاز الحسن ریاض، جنرل سیکرٹری عادل جاوید چودھری، فنانس سیکرٹری رانا امجد گلزار، انفارمیشن سیکرٹری عدنان لودھی جبکہ مجلس عاملہ پر فیاض قادری، طیب طاہر، حفیظ الرحمن ، اویس قرنی، سفیر بخاری منتخب ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر عاصم لطیف چودھری ، افتخار ملہی اورعرفان چودھری نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو او پنجاب کی نئی کابینہ کا بلامُقابلہ انتخاب ان عہدیداروں پر ارکان کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب صدر ، جنرل سیکرٹری اور ان کی کابینہ اپنے میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض پہلے سے بہتر انداز میں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔