ملتان : معروف عالم دین علامہ غلام مصطفی انصاری،تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پروازنے کہا ہے کہ بیماریاں انسان کی روح کو گناہوں سے پاک کر دیتی ہیں ہم موت کے اتنے نزدیک ہیں کہ ایک سانس آیا دوسرا آتا ہے یا نہیں جو اس دنیا میں آیا اس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کا چہرہ بتاتا ہے کہ اس نے موت کا ذائقہ کیسے چکھا ہے دنیا کوبے حیثیت نہ سمجھو یہاں امتحان اچھا دو تاکہ تمہارا نتیجہ اچھا آئے ہماری اصلاح کیلئے انبیاءکرام آئے ہیں یہ بات سید ندیم حسنین نقوی مرحوم کے چہلم پر امام بارگاہ عزاءخانہ حسینی رضا کالونی میں مشترکہ خطاب میں کہی چہلم کی تقریب میں علامہ غلام مصطفی انصاری، سید طالب حسین پرواز، سید ضیاءحیدر زیدی، سید احمد رضا گردیزی، سید محمد عباس رضا، گوہر علی، سید حسین قمر، خالد عباس جعفری نے بھی خطاب کیا۔