انجمن تاجران منظور آباد جنازہ گاہ روڈ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ
ملتان : انجمن تاجران منظور آباد جنازہ گاہ روڈ کے نو منتخب صدر محمد اشرف پہلوان انصاری و دیگر نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تاجر رہنما محبوب عرف بھولا کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمانِ خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ ، پیر آفتاب جیلانی ،سابق چیئرمین یونین کونسل ماسٹر سعید تھے۔نومنتخب عہدیداران میں صدر محمد اشرف پہلوان انصاری، جنرل سیکرٹری رانا راشد، سینئر نائب صدر محمد طارق شریف، سرپرستِ اعلیٰ عبدالستار انصاری، گروپ لیڈر عباس انصاری، چیئرمین محمد رفیق بٹ، نائب صدور خادم حسین انصاری، عبدالستار سندھو، شہباز انصاری، جوائنٹ سیکرٹری باؤ ندیم، انفارمیشن سیکرٹری احسن اختر انصاری، ایڈیشنل سیکرٹری محمد قاسم اور فنانس سیکرٹری وسیم جمال،شعیب اشرف انصاری شامل ہیں، تقریب میں نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا اور تاجر برادری نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، تقریب میں شہر کی تاجر برادری کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں ضیاء انصاری، صدیق سعید، سابق ناظم خلیل احمد، حاجی خلیل، عبید اللہ انصاری، صبغت اللہ خان، وہاج قریشی، چوہدری عثمان جٹ، عزیز خان، شوکت بلوچ، امجد بھولا، شاہد غفاری، چوہدری غلام رسول گجر، رانا واجد علی، زبیر کھوکھر، علی رضا انصاری، فیصل قریشی، نعیم انصاری، منیب اور ظفر پہوڑ سمیت دیگر تاجر رہنما شامل تھے، اس موقع پر انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، موجودہ حالات میں تاجروں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے نومنتخب صدر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران کی مضبوط قیادت ہی تاجروں کے حقوق کی ضمانت ہے، نومنتخب صدر محمد اشرف پہلوان انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور مارکیٹ کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کی اصل طاقت تاجروں کے اتحاد میں ہے اور یہ اتحاد ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، میزبان تقریب محبوب عرف بھولا نے کہا کہ نومنتخب قیادت تاجر برادری کی امیدوں پر پورا اترے گی اور ان کے جائز مسائل کو حکومت اور انتظامیہ تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی،، تقریب کے اختتام پر معروف روحانی شخصیت پیر آفتاب جیلانی نے خصوصی دعا کرائی۔






































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 511
This Month : 10767
This Year : 58603
Total Visit : 163591
Hits Today : 3946
Total Hits : 803372
Who's Online : 9






















