آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو اورSUN کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام سموکرز کے ساتھ آ گاہی کا انعقاد
ملتان: آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو اور
SUN کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام سموکرز کے ساتھ آ گاہی کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں اسٹینٹ ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے محمد مزمل صاحب نے ،ڈاکٹر رابعہ آ صف اور فراست علی ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے کو آرڈینٹر سلطان محمود نے بتایا کہ ARI اورSUN مل کر تمباکو نوشی سے پاکستان پروگرام کے تحت لوگوں میں آ گاہی پیدا کرنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔یہ میٹنگ مقامی لوگوں کے ساتھ ،سموکرز کے ساتھ اور یوتھ کے ساتھ کالجز اور یونیورسٹی میں کی جا رہی ہے۔جس کا بنیادی مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ سگریٹ اور ویپ کے استعمال سے صحت اور پیسہ دونوں تباہ ہوتے ہیں۔مقامی طور پر یہ تباہ کردہ سگریٹ کم قیمت پر لوگ خریدتے ہیں مگر وہ بہت آسانی سے بیماریوں کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر رابعہ آصف نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد امراض قلب ،فالج ،زہنی صحت کے مسائل اور پھپڑوں کی بیماری میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔یہ آگاہی مہم تمباکو کے نقصانات کو کم کرنے کا قابل عمل ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد مزمل نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت تین کروڑ بیس لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور ہمارے تعلیمی اداروں میں ویپس کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت پاکستان سگریٹ پر ٹیکس تو بڑھا رہی ہے اور ٹیکس سے جتنی آمدن ہوتی ہے اس سے چار گناہ زیادہ بیماریوں کے علاج پر لگاتی ہے۔ایڈوکیٹ فراست علی نے بتایا کہ ملکی قوانین تو موجود ہیں کہ پبلک مقامات میں سگریٹ نوشی کا استعمال ممنوع ہے۔مگر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کچیرہی میں ایڈووکیٹ کے چیمبر اور باررومز کو سگریٹ سے پاک جگہ کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام میں اس حوالے سے زیادہ شعور اجاگر ہو سکے۔میٹنگ کے آخر میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد محمد صابر،محمد کاظم ،بلال اور سجاد احمد نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کیا اور یہ تہ کیا کہ وہ اپنے دوستوں کو بھی سگریٹ چھوڑنے کی ترغیب دیں گے۔






































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 511
This Month : 10767
This Year : 58603
Total Visit : 163591
Hits Today : 3946
Total Hits : 803372
Who's Online : 9






















