ملتان: بزرگ خاتون کا تھانہ نیو ملتان پولیس کے خلاف پریس کلب کے باہر دھرنا،،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور انکوائری کا مطالبہ، خودسوزی کی وارننگ
ملتان : بزرگ شہری خاتون نے پولیس تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او ذوالفقار اور ایس آئی رمضان کے خلاف ملتان پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ۔غنچہ یاسمین نے بتایا کہ میں نے دو ماہ پہلے گاڑی ویگن آر خریدی اور بائیو میٹرک اپنے نام کروائی مگر دو ماہ بعد وہ مکر گیا اور چپکے سے پولیس تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او ذوالفقار نے رشوت لے کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی اور بعد میں تفتیشی آئی ایس رمضان نے ہمیں واضح طور پر کہا کہ ہمیں ایس پی اور ڈی ایس پی کی طرف سے پریشر ہے اور انہوں نے ہمارے خلاف لکھ دیا ۔میں نے گاڑی کا سٹے لیا ہوا ہے مگر گزشتہ روز ایم ڈی اے چوک کے پاس مجھے سیول کپڑوں میں سات آٹھ مسلحہ لوگوں نے گھیر لیا جن میں دو خواتین بھی تھیں اور ہمیں زودوکوب کر کے گاڑی سے اتار کر میری گاڑی ڈش بورڑ سے دو لاکھ روپے اورگاڑی کے کاغذات چھین کر فرار ہو گے رات گے تک ہم نے ہر تھانہ سے پتہ کیا حتی کہ ایس آئی رمضان سے پوچھا اس نے بھی کہا گاڑی ہمارے پاس نہیں ہے جب ہم تھانہ چہلیک میں ایف آئی آر کے لیے گے تو رات گیارہ بجے رمضان ایس آئی تھانہ نیو ملتان نے بتایا کہ گاڑی ہمارے پاس ہے ۔بزرگ شہری خاتون نے میڈیا سے بات چیت کرے ہوئے کہا کہ میری پولیس کوئی نہیں سن رہی اور مجھے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان ذوالفقار اور ایس آئی رمضان دوسری پارٹی سے ساز باز ہو کر دھمکیاں سے رہے ہیں اور میرے بیٹوں پر مزید ایف آئی آر دینے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔غنچہ یاسمین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود نوٹس لے کر انکوائری کروائیں اور میری گاڑی ڈش بورڈ سے اٹھائے گے دو لاکھ اور کاغذات واپس کروائے جائیں بصورت دیگر میں پریس کلب ملتان کے سامنے خودسوزی کر لونگی ۔







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3954
Total Hits : 803380
Who's Online : 10






















